خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب،31 نکاتی ایجنڈا جاری

شاہد جان
خیبرپختونخوا کابینہ کا 38 واں اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگاجس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے۔

اجلاس کے لیے 31 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں صوبے کے مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور شامل ہیں۔

اجلاس میں ضلع صوابی کی نئی جیل کے لیے اسامیوں کی منتقلی کی منظوری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ضلع نوشہرہ کے اکرہ پورہ میں پولیس اسٹیشن کے قیام کے لیے 4 کنال اراضی کی منتقلی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ پشاور میں پولیس لائنز اور رہائشی ہاسٹلز کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی زیر غور آئے گا۔

سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کو ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کے ماتحت کرنے کی تجویز کابینہ کو پیش کی جائے گی۔ پی ایم ایس (ان سروس) امتحان میں پانچ تک گریس مارکس دینے کی سفارش بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ صوبائی محتسب کی تنخواہ کے تعین کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

کابینہ کمیٹی کی رپورٹ آئینی ترمیمی بل 2024 پر پیش کی جائے گی۔ گردے کے مریضوں کے لیے مالی معاونت کا فیصلہ متوقع ہے۔ مانسہرہ میں آر ایچ سی اوگی کو کیٹیگری ڈی اسپتال میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

آؤٹ سورسڈ اسپتالوں کے لیے فنڈ فلو میکنزم تیار کرنے کی تجویز بھی کابینہ کو پیش کی جائے گی جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 10 ملین روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی درخواست بھی زیر غور رہے گی۔ خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن کو ہٹانے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی کا ایک اور فیچر اب مفت دستیاب

اسی طرح، پی آئی پوز کے بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن کے استعفے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن رولز 2024 کی منظوری اور خواتین کمیشن رولز 2017 میں ترمیم کا معاملہ بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Scroll to Top