مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی

علیمہ خان کی توہین صرف ایک فرد نہیں، بلکہ پوری عورت ذات کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان

شیراز احمد شیرازی

اسلام آباد (پختون ڈیجیٹل) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے علیمہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو قابلِ مذمت اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر پورا معاشرتی نظام قائم ہے، اور کسی بھی خاتون کی بے حرمتی معاشرے کی مجموعی اخلاقی اقدار پر حملہ ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس جارحیت سے صرف علیمہ خان ہی متاثر نہیں ہوئیں بلکہ پورے سماج کی حرمت پامال ہوئی ہے۔

ہمیں اپنی اخلاقی و معاشرتی حدود کو ہر حال میں قائم رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہم نے نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے اور احسن اقبال پر فائرنگ جیسے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی، بالکل اسی طرح ہم علیمہ خان کی بے حرمتی کے واقعے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، صحافی شیراز احمد شیرازی کا انکشاف

مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی و سماجی حلقوں سے مطالبہ کیا کہ اختلافات کے باوجود شائستگی، تہذیب اور باہمی احترام کو فروغ دیا جائے تاکہ معاشرہ عدم برداشت کے خطرناک رجحانات سے محفوظ رہ سکے۔

Scroll to Top