ملک بھر میں مہنگائی کا ایک اور وار، آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت اب 2500 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز )کے مطابق سب سے زیادہ قیمت کہاں؟پشاور اور بنوں کے شہری سب سے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں، جہاں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ ملک بھر میں سب سے مہنگی قیمت ہے۔
دیگر شہروں کی صورتحال:
اسلام آباد: 2426 روپے 67 پیسے
راولپنڈی: 2400 روپے
گوجرانوالہ و سیالکوٹ: 2267 روپے
لاہور: 2230 روپے
فیصل آباد و سرگودھا: 2200 روپے
ملتان: 2293 روپے 33 پیسے
بہاولپور: 2333 روپے 33 پیسے
سکھر: 2240 روپے
لاڑکانہ: 2300 روپے
کراچی و حیدرآباد: 2400 روپے
خضدار: 2200 روپے
کوئٹہ: 2300 روپے
عوام پریشان، حکومت خاموش
مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام شہریوں کی کمر توڑ دی ہے۔ کئی علاقوں میں تو روزمرہ استعمال کی بنیادی چیزیں بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر پالیسی یا سبسڈی پلان سامنے نہیں آ سکا۔





