غیرقانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلون موبائل فونز کیخلاف پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن،3گرفتار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور کلون موبائل فونز کیخلاف کریک شروع کر دیا، جس دوران موبائل فونز اور ڈی وی آرز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

پی ٹی اے زونل آفس ایبٹ آباد اور این سی سی آئی اے نے ہری پور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موچی بازار اورجی ٹی روڈ پر چھاپے مارے جس دوران موبائل فونز،ڈی وی آرز و دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل پر پانچ چیزیں کبھی بھی سرچ نہ کریں

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق موقع سے 3 ملزمان گرفتار کئےگئے جنہیں این سی سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

Scroll to Top