ارشد ندیم کی واپسی، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں قومی پرچم بلند کرنے کو تیار

ارشد ندیم کی واپسی، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں قومی پرچم بلند کرنے کو تیار

پاکستان کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے مکمل صحت مند اور فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

کوچ سلمان بٹ اور فزیوتھیراپسٹ اسد عباس شاہ نے ارشد کی جسمانی حالت اور کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین فٹنس پر ہیں بلکہ اس مرتبہ بھی ملک کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کے سب سے بڑے امیدوار ہیں۔

کوچنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ ارشد کی موجودہ فارم شاندار ہے اور وہ ٹوکیو میں عالمی اسٹیج پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ارشد ندیم 9 ستمبر کو جاپان روانہ ہوں گے جہاں 17 اور 18 ستمبر کو ہونے والے جیولن تھرو مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

سلمان بٹ نے کہا کہ ہم پر پورا یقین ہے کہ ارشد ندیم ایک بار پھر قوم کے لیے فخر کا باعث بنیں گے اور قیمتی سونا جیت کر وطن واپس آئیں گے۔

پاکستانی شائقین کھیل اور متعلقہ ادارے بھی ان کے کامیاب واپسی کے منتظر ہیں جو عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

ارشد ندیم اس وقت پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں دن بھر سخت تربیتی مشقوں میں مصروف ہیں، جن میں ان کی فزیکل فٹنس، رننگ اور جیولن تھرو کی خاص مشقیں شامل ہیں۔

Scroll to Top