اسرائیل غزہ میں آبادی کو صفحہ ہستی سے مٹانے پر تل گیا

غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے حملے تیز کر دیے ہیں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے آخری بچ جانے والے رہائشی ٹاور کو بھی بمباری سے تباہ کر دیا جو انسانی جانوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق شمالی شہری مرکز پر اسرائیلی حملوں میں کئی گھروں کو شدید نقصان پہنچا، ہفتے کو 67 افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے جن میں امدادی کارکن اور عام شہری شامل ہیں۔

 محکمہ صحت غزہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 64,300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

دوسری جانب عرب ممالک نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اسرائیلی منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی رہنماؤں میں نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا نے بھی غزہ جانے والے فلوٹیلا میں سوار ہونے کا اعلان کر کے انسانی بحران پر توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت معافی مانگے گا اور امریکا سے معاہدے کی کوشش کرے گا، امریکی وزیر تجارت

اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں 64,368 افراد شہید اور 162,367 زخمی ہو چکے ہیں، ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top