غریب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، آٹا مزید مہنگا ہوگیا

غریب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، آٹا مزید مہنگا ہوگیا

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

20 کلوگرام وزن کا آٹے کا تھیلا اب اوسطاً 2500 روپے میں دستیاب ہے جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پشاور اور بنوں کے شہری اس وقت سب سے زیادہ قیمت پر آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، 20 کیلو کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ قیمت 2426 روپے 67 پیسے ہے جبکہ راولپنڈی میں 2400 روپے تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں کی بات کی جائے تو گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2267 روپے، لاہور میں 2230 روپے اور فیصل آباد و سرگودھا میں یہ نرخ 2200 روپے کے آس پاس ہیں۔

ملتان میں یہی تھیلا 2293 روپے 33 پیسے میں دستیاب ہے جبکہ بہاولپور میں اس کی قیمت 2333 روپے 33 پیسے ہے۔

سندھ میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2240 روپے، لاڑکانہ میں 2300 روپے اور کراچی و حیدرآباد میں 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین میں4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے، زرعی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم

بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خضدار میں آٹے کا تھیلا 2200 روپے اور کوئٹہ میں 2300 روپے میں خریدا جا رہا ہے۔

Scroll to Top