ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، وجہ سامنے آگئی

ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، وجہ سامنے آگئی

پاکستان میں ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کو سست رفتار اور اپ لوڈ و ڈاؤن لوڈ میں رکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تکنیکی خلل سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے قریب زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں پیش آنے والی خرابی کے باعث پیدا ہوا ہے۔

پی ٹی سی ایل گروپ کے ترجمان نے اس صورت حال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی کیبل سسٹمز جن میں ایس ایم ڈبلیو فور اور آئی ایم ای ڈبلیو وی جیسے بڑے نیٹ ورک کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ پی ٹی سی ایل نے فوری ردعمل کے طور پر متبادل بینڈوتھ پر منتقل ہونے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سٹی ’ایسپائر ایس‘ کی انٹری، قیمت بھی سامنے آ گئی

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شراکت دار ادارے بھی اس خرابی کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ملک کے اندر تکنیکی ٹیمیں سروس میں تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔

Scroll to Top