پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم معدنیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد: امریکی کمپنی یو ایس اسٹریٹجک میٹلز (یو ایس ایس ایم) اور پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں امریکی سفارتخانے کے قائم مقام نائب چیف آف مشن زیک ہارکن رائیڈر بھی موجود تھے۔

یادداشت پر دستخط کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مفید تعلقات کی ایک اور مثال ہے۔

دوطرفہ معاہدوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے نیٹلی بیکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اہم معدنی وسائل کو امریکی سلامتی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے ترجیحی بنیاد پر دیکھا ہےاسی وجہ سے ایسے معاہدوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈیننس کے خاتمے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں اور ان کے شراکت داروں کے درمیان مستقبل میں مزید معاہدوں کی توقع ہے۔

Scroll to Top