زندگی کا سفر ایک لمحے میں تھم گیا، ایبٹ آباد میں افسوسناک حادثہ

ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

واقعہ حویلیاں ہزارہ موٹروے پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر کار پر چڑھ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں سے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں حویلیاں ہسپتال منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

موٹر وے پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ ڈمپر کی تیز رفتاری اور لاپروائی بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں افسردگی کی فضا چھا گئی جبکہ شہریوں نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور بڑی گاڑیوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top