راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے وکلاء کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے کہ مراد سعید ان کے وفادار ترین ساتھیوں میں سے ہیں اور حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین حصہ رہے ہیں، ہیں اور رہیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مراد سعید کے بارے میں قیاس آرائیاں بند ہونی چاہئیں کیونکہ وہ ان کی ہدایات پر انڈرگراؤنڈ ہیں۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں باوثوق ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ مراد سعید کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ اسے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور ان کے خلاف بطور گواہ استعمال کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : تعلیمی بورڈ پشاور کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مراد سعید نے انڈرگراؤنڈ ہونے سے پہلے اور بعد میں ہر موقع پر ان کی ہدایات کے مطابق حقیقی آزادی کی تحریک میں فعال کردار ادا کیا ہے۔





