پاک فوج کا ایک اور بہادر بیٹا آج وطن پرقربان ہو گیا، وزیردفاع

اسلام آباد: آج پاک فوج نے اپنے ایک اور بہادر بیٹے کو وطن کی حفاظت کے دوران شہید ہونے کا غم سہنا پڑا۔

شہید میجر عدنان جو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ کے گریجویٹ تھے، نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان قربان کی۔

ان کی والدہ نے جذباتی انداز میں کہا کہ میرے 10 بیٹے ہوتے تو وہ بھی پاکستان کی ناموس کے لیے قربان کردیتے۔ شہید کی بہنیں اور بیوی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ ہیں، جبکہ والد نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا میں مضبوط ہوں، میرا بیٹا میرا فخر ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہید میجر عدنان جیسے جوانوں کا نصب العین صرف وطن سے محبت اور شہادت ہے، نہ اقتدار کی خواہش نہ دولت اور نہ شہرت۔ اللہ نے اس پاک دھرتی کو ان کے طفیل اپنی پناہ میں رکھا ہوا ہے۔ ان کی قربانیوں کے صدقے ہی ہمیں بھارت پر فتح حاصل ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ واقعے میں ملوث پانچ دہشت گردوں میں سے تین افغان نژاد تھے جبکہ دو کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

پاکستان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے دو طویل جنگیں لڑیں، امن اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا، اور لاکھوں جانوں کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

ملک میں تقریباً 60 سے 70 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں جو یہاں روزگار حاصل کر رہے ہیں، جن میں سے کئی بڑے ٹرانسپورٹر اور ارب پتی ٹھیکیدار بھی ہیں۔

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے طالبان دہشت گرد اور افغان شہری ایسے حملے کرتے ہیں جن میں ہمارے بچوں کا خون بہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں اتنی وسیع محسن کشی کا نظیر کم ہی ملتا ہے۔

Scroll to Top