وزیراعظم الیکٹرک بائیک اسکیم 2025 کے تحت حکومت نے شہریوں کو 50 ہزار روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکیم کا مقصد عوام کو ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا، ایندھن پر انحصار کم کرنا اور فضائی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
اس اسکیم کے تحت شہری منتخب شدہ الیکٹرک بائیکس زیرو ڈاؤن پیمنٹ پر حاصل کر سکیں گے، جبکہ دو سال کی آسان اور بغیر سود اقساط کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ صارفین کو مالی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
الیکٹرک بائیکس پر چار سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک وارنٹی اور آفٹر سیلز سروس بھی دی جائے گی۔ اسکیم کے لیے خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
درخواستیں PAVE (Pakistan Accelerated Vehicle Electrification) پروگرام کے سرکاری پورٹل پر جمع کرائی جا سکیں گی۔ شفافیت کے لیے درخواست کا عمل کمپیوٹرائزڈ بیلٹ سسٹم کے ذریعے مکمل ہوگا۔