ٹیکنالوجی کی دنیا کی صف اول کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 سمیت کئی نئی مصنوعات کی رونمائی کر دی۔
کیلیفورنیا میںمنعقدہ ایونٹ میں کمپنی نے آئی فون کے ساتھ ساتھ ایئر پوڈز پرو اور نئی اسمارٹ واچ بھی متعارف کروائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے نئے “آئی فون ایئر” ماڈل کو “گیم چینجر” قرار دیا اور کہا کہ یہ اب تک کا سب سے پائیدار آئی فون ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ماڈل کی ابتدائی قیمت 999 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔
نئے آئی فون 17 کے بیس ماڈل میں روشن اور اسکریچ ریزسٹنٹ اسکرین دی گئی ہے، جبکہ ڈیوائس میں نئی A19 پروسیسر چپ استعمال کی گئی ہے جو جدید 3nm ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس چپ کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے فیچرز پہلے سے بہتر کارکردگی کے ساتھ کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کم عمر ولاگر محمد شیراز نے اپنی سوشل میڈیا آمدنی کہاں لگائی؟ تفصیلات جانیں!
ایپل نے اس موقع پر اپنی جدید اسمارٹ واچ میں بلڈ پریشر مانیٹر اور نئی نسل کے ایئر پوڈز پرو وائرلیس ہیڈفونز بھی پیش کیے، جنہیں صارفین کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔