کم عمر ولاگر محمد شیراز نے اپنی سوشل میڈیا آمدنی کہاں لگائی؟ تفصیلات جانیں!

گلگت بلتستان کے خوبصورت ضلع اسکردو سے تعلق رکھنے والے نوجوان ولاگر محمد شیراز نے اپنی سوشل میڈیا آمدنی کو فلاحی مقصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے اپنے گاؤں کے اسکول کی تقدیر بدل دی ہے۔

شیراز نے یوٹیوب پر اپنی روزمرہ زندگی اور مقامی ثقافت کو پیش کر کے کم ہی عرصے میں بے پناہ شہرت حاصل کی۔

ان کے ولاگز ہر عمر کے افراد میں مقبول ہیں اور ان کی معصوم بات چیت دیکھنے والوں کو خاصا متاثر کرتی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی حاصل شدہ آمدنی سے گاؤں کے ایک خستہ حال اسکول کی بہتری پر خرچ کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)

ویڈیو میں پہلے اسکول کی پرانی حالت دکھائی گئی جہاں بچوں کے بیٹھنے کے لیے مناسب کرسیاں موجود نہیں تھیں، کلاس رومز غیر معیاری تھے اور بچوں کے کپڑے بھی بہتر نظر نہیں آ رہے تھے۔ بعد ازاں وہی اسکول ایک جدید اور خوبصورت عمارت میں تبدیل ہو چکا ہے، جس میں معیاری کلاس رومز، کھیل کا میدان اور جھولے شامل ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں شیراز نے کہا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا سے کیا فائدہ ہوا، تو وہ کہنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گاؤں کے اسکول کو بدل کر دکھایا ہے۔ وہ دیگر میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ اگر دل لگا کر کام کریں تو ایک علاقے کی قسمت بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی کامیابی سے دوسروں کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top