کالام : کالام میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (USDA) اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کے درمیان صفائی، سیوریج نظام کی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ پر جرگہ منعقد ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل USDA شوزب عباس کی ہدایت پر ہونے والے اس اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر احمد شیر خان، اسسٹنٹ کمشنر تنزیل الرحمان ، کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیاحتی وادی کالام کی قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھتے ہوئے سیاحوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
ہوٹلوں کے سیفٹی ٹینکس اور سیوریج سسٹمز کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور فریقین نے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی کمانڈر کی پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز آمد، ایئر چیف سے اہم تبادلہ خیال
ترجمان USDA سعید الرحمان نے کہا کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی مقامی شراکت داری کے ذریعے سیاحت کے فروغ اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھے گی۔
انہوں نے عوامی تعاون کو پائیدار ترقی کی کلید قرار دیتے ہوئے کالام کو صاف، سرسبز اور سیاح دوست بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر زور دیا۔





