سوات میں پولیس کی رشوت خوری کی ویڈیو وائرل، آر پی او ملاکنڈ نے فوری معطل کر دیا

شہزاد نوید
سوات : سوات کوکڑی پولیس پوسٹ میں تعینات پولیس اہلکار بخت روم کی رشوت خوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ ملزم سے رشوت لیتے ہوئے دیکھا گیا۔

واقعہ منظر عام پر آتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بخت روم کو معطل کرکے کبل پولیس لائن طلب کر لیا۔

آر پی او ملاکنڈ نے مزید محکمانہ کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کو ہدایات جاری کی ہیں تاکہ پولیس فورس میں شفافیت اور احتساب کا عمل مضبوط بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : کالام میں اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کا کامیاب مشاورتی جرگہ

مقامی پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ شفاف اور احتسابی نظام کے تحت ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال رہ سکے۔

Scroll to Top