صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
ایوانِ صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق صدرِ پاکستان 12 سے 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے جن میں چنگدو، شنگھائی اور شنجیانگ شامل ہیں۔
دورے کے دوران صدر مملک آصف علی زرداری متعلقہ صوبوں کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، اور سی پیک سمیت دیگر مستقبل کے رابطہ کاری منصوبے زیر غور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بڑا اعلان: ملک میں کلائمیٹ اور ایگریکلچر ایمرجنسی نافذ
ترجمان کا کہنا ہے یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا بھی مظہر ہے۔