.پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپورنے پاسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے سفارتی پاسپورٹ نہ ملنے پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اتھارٹی، نادرا، ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے وکیل کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے سفارتی پاسپورٹ کے حصول کے لیے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیاتاہم درخواست گزار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل ہونے کے باعث پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : حکومتی اقدامات ناکام، چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ کا نام ای سی ایل سمیت دیگر پابندیوں سے نکال کر فوری طور پر سفارتی پاسپورٹ جاری کیا جائے ۔