پشاور،صدر بازار میں عمارت گر گئی،امدادی کاروائیاں جاری

پشاور کے مصروف تجارتی علاقے صدر بازار میں جی پی او کے قریب ایک عمارت کا حصہ اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں چارافراد ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ابتدائی طور پر دو افراد کو ملبے سے تشویشناک حالت میں نکال کر فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران تیسرے زخمی شخص کو بھی زندہ نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دبئی پولیس کی سخت ہدایات جاری، سیکیورٹی الرٹ

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک تین زخمیوں کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص تاحال ملبے تلے موجود ہے۔ اس کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Scroll to Top