ایشیا کپ 2025، پاک بھارت ٹاکرے میں پلڑا کس کا بھاری؟

ایشیا کپ 2025 کا سنسنی خیز میلہ جاری ہے اور سب کی نظریں آج ہونے والے سب سے بڑے روایتی مقابلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے پر جمی ہوئی ہیں۔

دنیا بھر کے کروڑوں کرکٹ شائقین اس سنسنی خیز مقابلے کے ایکشن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، چاہے ون ڈے فارمیٹ ہو یا ٹی 20 روایتی حریفوں میں بھارت کا پلڑا قومی ٹیم پر کافی بھاری رہا ہے۔

ایشیا کپ کے آغاز سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 19 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارت نے 10 بار فتح حاصل کی ہے جبکہ پاکستان نے 6 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے،3 میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلوں کی تاریخ میں کئی یادگار لمحات شامل ہیں۔

1984 میں پاکستان نے بھارت کو 34 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 1988 میں بھارت نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرایا۔

1995 میں پاکستان نے بھارت کو 97 رنز سے زیر کیا اور 1997 کا میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا، 2000 اور 2004 میں پاکستان نے بھارت کو بالترتیب 44 اور 59 رنز سے شکست دی۔

2008 میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا اور 2010 میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی، 2012 میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرایا مگر 2014 میں پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے زیر کیا۔

2016 میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اور 2018 کے ایشیا کپ میں بھارت نے دونوں میچز جیتے، 2022 میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا جبکہ 2023 کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی، جس میں ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑے روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گے

یہ روایتی حریفوں کے درمیان ہر مقابلہ کرکٹ کے شائقین کے لیے جوش و جذبے کا باعث بنتا ہے اور آج کا میچ بھی یقیناً یادگار ہوگا۔

Scroll to Top