ایشیا کپ، دنیائے کرکٹ کے دو سب سے بڑے روایتی حریف آج آمنے سامنے ہوں گے

ایشیا کپ 2025 کے سب سے سنسنی خیز مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت ایک بار پھر میدان میں آ رہے ہیں۔

یہ ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا جہاں دونوں روایتی حریف اپنی نئی قیادت کے تحت ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان نے ایونٹ کا شاندار آغاز عمان کے خلاف فاتحانہ انداز میں کیا ہے اور اب تمام نظریں بھارت کی طاقتور ٹیم پر ہیں جو سخت چیلنج پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

دونوں ٹیموں کے تیز رفتار بلے باز اور خطرناک بولرز گرما گرم مقابلے کا حصہ ہوں گے جو اس کرکٹ میچ کو یادگار بنا دیں گے۔

ایشیا کپ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں سب ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف راؤنڈ رابن مقابلے کھیلیں گی۔

پاکستان اور بھارت کا آج کا میچ نہ صرف گروپ مرحلے کے لیے اہم ہے بلکہ ممکن ہے کہ دونوں ٹیمیں سپر فور میں دوبارہ 21 ستمبر کو مدمقابل آئیں۔

اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچیں تو 28 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک اور زبردست مقابلہ متوقع ہے۔

رواں سال مئی میں دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

Scroll to Top