دبئی پولیس نے پاکستان بھارت میچ سے پہلے کرکٹ شائقین کو وارننگ جاری کر دیا

ایشیا کپ 2025 کے اہم اور سنسنی خیز میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ سٹیڈیم میں نظم و ضبط برقرار رکھیں اور کسی قسم کی بدتمیزی یا تشدد کا مظاہرہ نہ کریں۔

دبئی پولیس کے ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ سٹیڈیم میں تشدد، توہین آمیز زبان یا نسل پرستی کے جرم میں ملوث افراد کو ایک سے تین ماہ قید کی سزا اور 10,000 سے 30,000 درہم  جو پاکستانی ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ پاکستانی روپےتک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے کہا کہ سٹیڈیم کے ماحول کو محفوظ اور خوشگوار رکھنے کے لیے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ تمام شائقین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025، پاک بھارت ٹاکرے میں پلڑا کس کا بھاری؟

دبئی پولیس نے تمام ناظرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مثبت رویہ اختیار کریں اور اس تاریخی میچ کو خوش اخلاقی اور پرامن ماحول میں انجوائے کریں۔

Scroll to Top