وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب کا رابطہ، اہم امور پر گفتگو

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفون رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا نام غلط لکھنے پر وکیل کا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط، انکوائری کا مطالبہ

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Scroll to Top