ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل گرانے کے چرچے

ایشیا کپ 2025 کے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی، لیکن گرین شرٹس کے مداحوں کے حوصلے پست نہ ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ایک بار پھر رافیل کا تذکرہ چھا گیا، اور پاکستانی صارفین نے دلچسپ تبصروں کے ذریعے بھارتیوں کو رواں برس مئی میں پیش آنے والا فضائی واقعہ یاد دلا دیا۔

یاد رہے کہ 7 مئی 2025 کو پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 6 طیارے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے، مار گرائے تھے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر سخت تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ ہارا، جنگ جیتی: پاکستانی صارفین کا پیغام

 

میچ کے بعد ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، کیونکہ بھارت ابھی تک رافیل گرائے جانے پر ناراض ہے۔

ایک اور صارف نے بھارتی کپتان کی ایک کیچ لیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا بھائی رافیل پکڑ رہا ہے۔

اسی طرح ایک اور تبصرے میں کہا گیاہم میچ تو ہار گئے ہیں، لیکن یاد رکھیں رافیل ایک اچھا طیارہ ہے، اگر اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے۔

رافیل واپس نہیں آئیں گےمیچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر بھی کئی صارفین نے ردعمل دیا۔

ایک صارف نے لکھا میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے سے آپ کے رافیل واپس نہیں آئیں گے۔

وقار ذکا کا تبصرہ

معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا نے میچ کے بعد ٹوئٹر پر لکھا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہمارا کام کرکٹ کھیلنا نہیں، رافیل گرانا ہے

سوشل میڈیا پر مزاح، طنز اور حب الوطنی کا امتزاج

اگرچہ میدان میں جیت بھارت کے حصے میں آئی، مگر سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے مزاح، طنز اور حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی منفرد فتح درج کرلی۔

Scroll to Top