کشمور سے کراچی تک جے یو آئی کا امن مارچ، دیہی و شہری عوام کے مسائل کی آواز

کشمور: جے یو آئی سندھ کی طرف سے امن مارچ آج کشمور سے شروع ہو گیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق امن مارچ کی قیادت سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور علامہ راشد محمود سومرو کر رہے ہیں۔ یہ مارچ 18 ستمبر کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ امن مارچ کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں کے عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کو خواب خرگوش سے جگانے کے لیے عوام کو بھرپور شرکت کرنی ہوگی کیونکہ سندھ بدامنی اور لاقانونیت کا گڑھ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کچے اور پکے ڈاکوؤں نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے اور عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ امن مارچ کے شرکاء سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر مہمند: گھر میں لگی آگ پر ریسکیو نے ایک گھنٹے میں قابو پالیا

اسلم غوری نے خبردار کیا کہ امن مارچ کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان نے اس مارچ کو سندھ میں امن اور مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

Scroll to Top