ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت جانئے

ایشیا کپ 2025 کا سپر فور مرحلہ کل سے شروع ہو رہا ہے، جس کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں اور فروخت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں ہائبرڈ فارمیٹ کے تحت جاری ہے، اور سپر فور مرحلہ چار بہترین ٹیموں کے درمیان ٹرافی کے لیے مقابلہ ہوگا۔

گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے اس اہم مرحلے میں جگہ بنائی ہے۔

سپر فور کا آغاز کل گروپ بی کی دو ٹیموں، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

ہر ٹیم اس مرحلے میں تین میچز کھیلے گی اور فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیمیں آخری مقابلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ایشیا کپ سپر فور کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے، جہاں کم از کم قیمت 75 درہم (تقریباً 5800 پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

پاک بھارت ٹاکرے جیسے ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم از کم 350 درہم (یعنی 27 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغان سر زمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل

Scroll to Top