ایشیا کپ: بھارت کا عمان کو بڑا ہدف

ایشیا کپ کے 12ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو فتح کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ دبئی میں کھیلا جارہاہے جہاں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے سنجو نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کیے، جو انہوں نے 45 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے بنائے۔

اوپنر ابھیشک شرما نے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر 38 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

مڈل آرڈر میں اکشر پٹیل نے 13 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ تلک ورما نے 18 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

عمان کی جانب سے بولنگ میں شاہ فیصل، جیتن راما نندی اور عامر کلیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت یہ میچ سپر فور میں جگہ پکی کرنے کے بعد کھیل رہا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی گروپ اے سے دو فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ دوسری جانب سری لنکا نے گزشتہ روز افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی سے کوالیفائی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،ادارہ شماریات رپورٹ جاری

اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے، جن میں گروپ اے سے پاکستان اور بھارت، جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ اب یہ چاروں ٹیمیں اگلے مرحلے میں ٹرافی کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

Scroll to Top