کراچی: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے شہر قائد میں امن مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سطح پر اعتماد ناگزیر ہے اور ادارے عوام کے فیصلوں کو قبول کریں۔
انہوں نے کہا کہ پورے خطے میں پاکستان اقتصادی طور پر نیچے جا رہا ہے جبکہ دیگر ممالک ترقی کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے چاروں صوبوں میں میثاق پاکستان اور آئین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی جب چاہے شکل بدلی جاتی ہے اور وہ ضیاء الحق کے مارشل لا کے خلاف جمہوریت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : 27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہوگا، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ملک آگے بڑھ سکے اور اداروں کو عوام کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے اختلاف رائے کی اجازت دی مگر ملکی سلامتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ امن کے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔





