اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ہونے والا جلسہ کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو خوشگوار سرپرائز قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
شیرافضل مروت نے دفاعی معاہدے کو دونوں ملکوں کے مفادات کے لیے سودمند بتایا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔
رکن اسمبلی نے کہا کہ ہر دور کے اپنے حالات ہوتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی انہیں پی ٹی آئی کے اذان دینے کے فیصلے کا علم ہوا، جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے سے جو توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں، وہ پوری نہیں ہوں گی کیونکہ تحریک انصاف کی احتجاج کی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی اور اب جلسوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لوئر چترال: شدید بارشوں سے گرم چشمہ روڈ بند، آمد و رفت معطل
شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاجی بیانیہ مدھم پڑ چکا ہے اور پارٹی میں نئی بغاوت کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ساری ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر ڈال دی گئی ہے اور انہیں 27 ستمبر کے جلسے کی کامیابی پر شک ہے۔





