دوست ہو تو چین جیسا !سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج موصول

دوست ہو تو چین جیسا !سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکیج موصول

پاکستان کا دیرینہ دوست چین ایک بار پھر مشکل وقت میں ساتھ نبھانے میدان میں آ گیا۔ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے لیے پیپلز لبریشن آرمی چین کی جانب سے ریلیف پیکیج پاکستان کو موصول ہو چکا ہے، جو مختلف متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی چین نے ہنگامی بنیادوں پر امداد بھیج کر دوستی کا عملی ثبوت پیش کیا۔ موصول ہونے والے امدادی سامان میں شامل ہیں:

12,000 خصوصی خیمے
100 ڈیزل جنریٹرز
50 واٹر پیوریفکیشن پمپس
300 سولر پاور سسٹمز
اس کے علاوہ چین کی طرف سے قائم کردہ میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ متاثرین کو بنیادی طبی سہولیات بروقت میسر آ سکیں۔

حکام کے مطابق یہ ریلیف پیکیج سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوری طور پر پہنچایا جا رہا ہے، جہاں ہزاروں افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاک چین دوستی کی ایک اور روشن مثال ہے، جو صرف سفارتی تعلقات تک محدود نہیں بلکہ عملی میدان میں بھی نظر آتی ہے۔

پاکستانی عوام اور حکومت نے چین کے اس بروقت اور موثر تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ برادرانہ تعلقات آئندہ بھی مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔

Scroll to Top