ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔
یہ مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت جاکر علی کر رہے ہیں، کیونکہ کپتان لٹن داس انجری کے باعث اس میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔
بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے اپنے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، جبکہ بھارتی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتری ہے۔
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت سرفہرست ہے، پاکستان دوسرے، بنگلہ دیش تیسرے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔





