ایشیا کپ میں دو قومی حریفوں کا تاریخی مصافحہ، تصویر وائرل

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے سابق لیگ اسپنر اور بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد سے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصافحہ کیا۔

دبئی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، جس میں ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز میں 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا اور شبمن گل نے بھی بالترتیب 38 اور 29 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 127 رنز بنا سکی، جہاں سیف حسن نے 69 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی مگر دیگر بلے باز بھارتی بولنگ کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹک سکے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات اور جرگوں سے ہی خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور مشتاق احمد کے درمیان دوستانہ مصافحے کا منظر بھی دیکھا گیا، جو کھیل کی روح اور شاندار کھیل کو اجاگر کرتا ہے۔

Scroll to Top