احتجاجاً کمیٹیوں سے استعفے دیے گئے، اسمبلی سے استعفے کا حکم ابھی زیر التوا، بیرسٹر گوہر

پشاور :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ احتجاج کے طور پر پارٹی کی مختلف کمیٹیوں سے استعفے دے دیے گئے ہیں،

تاہم قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا حکم ابھی تک پارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر خان صاحب سے ملاقاتیں نہ ہوئیں تو پارٹی اور اداروں کے درمیان دوریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

بیرسٹر گوہرنے بتایا کہ کچھ عناصر اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر ہی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور جلسے کے بڑے اعلانات، بیرسٹر علی ظفر نے سب کچھ واضح کر دیا

انہوں نے کہا کہ جو سزائیں دی گئی ہیں وہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں اور عدالت سے توقع ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

Scroll to Top