دبئی نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دی،نام بارے پتا چل گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں کے لیے سیاحتی اور ورک ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، امیگریشن سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کا شکار ممالک سے ویزا درخواستیں اگلے حکم تک معطل رہیں گی اور کوئی نیا ورک یا سیاحتی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

متاثرہ ممالک کی فہرست: جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

حکام کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وضاحت تو جاری نہیں کی گئی، تاہم ذرائع کے مطابق اس پابندی کی ممکنہ وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی جا رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں ان ممالک کے شہری کام کرتے ہیں یا روزگار کی تلاش میں آتے ہیں، اس پابندی کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ کئی سفارتی ذرائع نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اثرات نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ معاشی سطح پر بھی محسوس کیے جائیں گے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ پابندی عارضی ہے یا طویل مدتی، تاہم اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔

Scroll to Top