اختیار ولی فیصل مسجد میں جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہبازشریف الیکشن جیتے ہوئے ہیں، شوکت بسرا کا چیلنج

اختیار ولی فیصل مسجد میں جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہبازشریف الیکشن جیتے ہوئے ہیں، شوکت بسرا کا چیلنج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور وزیراعظم کے کورآرڈینیٹر اختیار ولی کے درمیان نجی ٹی وی پروگرام میں زبردست لفظی تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

قومی اخبار(روزنامہ پاکستان ویب سائٹ)کے مطابق شوکت بسرا نے شہباز شریف کو ’’اردلی وزیراعظم‘‘قرار دیا تو اختیار ولی غصے میں آ گئے اور شوکت بسرا کو گالیاں دے بیٹھے۔ اس موقع پر میزبان منصور علی خان نے معاملہ سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔

شوکت بسرا نے اختیار ولی کو چیلنج کیا کہ وہ فیصل مسجد جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہباز شریف انتخابات جیت چکے ہیں، تب ہی وہ ان کے نتائج کو تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا منصب عوامی ووٹوں سے بنتا ہے اور اگر اختیار ولی کے پاس غیرت ہوتی تو وہ انہیں گالی نہ دیتے۔یہ معاملہ پاکستان کی موجودہ سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے جہاں سیاسی رہنما ایک دوسرے پر سخت تنقید اور الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

Scroll to Top