پنجاب سے آٹے کی سپلائی بند، خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت شدت اختیار کر گئی

پشاور: پنجاب سے آٹے کی سپلائی دو روز سے بند ہونے کے باعث خیبرپختونخوا خصوصاً پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے اور 80 کلو بوری 9500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر سپلائی بحال نہ ہوئی تو قیمتیں مزید بڑھ کر 20 کلو تھیلا 2500 اور 80 کلو بوری 10 ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے پنجاب اور اسلام آباد میں حکومتی حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : جلسے کے افٹر شاکس کا جھٹکا علی امین کو لگا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، نورین خان

عوام اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے کیونکہ سپلائی بندش سے مارکیٹ میں آٹے کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

Scroll to Top