جلسے کے افٹر شاکس کا جھٹکا علی امین کو لگا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، نورین خان

بانی تحریک انصاف کی بہن نورین خان نیازی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ براہِ راست ان سے بات کریں گے تو وہ ان کو ان کے بیان کا جواب دینگی۔

نورین نیازی نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈا پور علیمہ خان پر الزامات طے کر کے دراصل عمران خان کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گنڈا پور جلسے کے افٹر شاکس سے خوفزدہ ہیں، اور ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر مریم نواز بیرونِ ملک جا سکتی ہیں تو خیبرپختونخوا حکومت کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ بیرسٹر سیف

نورین نے کہا کہ وہ جلسے سے صحیح سلامت نکل آئی ہیں، تو کیا یہ سزا ہے کہ انہیں سختی سے مخاطب کیا جا رہا ہے؟ ان کے بقول عوام نے وزیراعلیٰ کو ان کو چن کر دیا ہے، ان کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی باتیں قابلِ قبول نہیں اور وہ اس طرح کے بیانات کا جواب دینے سے گریز نہیں کریں گی۔

Scroll to Top