پشاور جلسے کی کہانی پہلے سے طے شدہ تھی، اجمل وزیر نے اسٹیج کے پیچھے کی حقیقت بتا دی

اسلام آباد: سابق صوبائی وزیر اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خبریں صبح سے شام تک ٹی وی چینلز پر چلتی رہتی ہیں اور ملکی سیاست عمران خان کے گرد گھوم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی ٹاک شو یا وی لاگ نہیں جس میں عمران خان کا ذکر نہ ہو۔

اجمل وزیر نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کے دور میں اسد قیصر امیدوار تھے، اور اگر علی امین گنڈاپور کو ہٹایا گیا تو نئے امیدوار کون ہوں گے۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر اپنے بھائی، شہرام ترکئی اپنے بھائی، جبکہ عاطف اور جنید اکبر شکیل خان کو وزیراعلیٰ بنانے کی کوشش کریں گے۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو پشاور جلسے میں ان کے ساتھ ہونے والے واقعات کی پیشگی اطلاع تھی، اسی لیے انہوں نے اپنی تقریر شروع میں کی اور جلسے کے آخر میں نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین کی تقریر کا وقت آخری ہونا چاہیے تھا کیونکہ جب انہوں نے تقریر شروع کی تو ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : یادگار لمحات بنانے کی کوشش تھی، لیکن ٹرافی غائب، سوریا کی آنکھوں سے آنسو بہہ گئے

اجمل وزیر نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد جو بھی ہوا، سب کچھ عمران خان کو بتایا گیا ہوگا۔ کل ملاقات اور اس کے بعد دو استعفے سامنے آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات آج کے نہیں بلکہ ابتدا سے ہیں، اور پختونخوا میں گروپ بندی پہلے سے تھی جو قیادت کو معلوم تھی، لیکن اب یہ اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

Scroll to Top