ایشیا کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ٹرافی لینے سے کبھی انکار نہیں کیا، بلکہ میدان میں ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کیا کہ جیت کی یادگار تصاویر بنائی جائیں، مگر ٹرافی اور میڈلز اچانک کہیں اور منتقل کر دیے گئے۔
سوریا نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی موبائل فونز کے ساتھ تیار تھے تاکہ جیت کے لمحات قید کر سکیں، لیکن اچانک پتہ چلا کہ ٹرافی اور میڈلز کسی اور جگہ لے جایا جا چکے ہیں، گویا جیسے کوئی اور ٹیم جیتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ شِوم دوبے، کلدیپ یادو اور ابھیشیک شرما ایوارڈز وصول کرنے گئے تھے، اس دوران ٹرافی اور میڈلز کسی اور مقام پر منتقل کر دیے گئے، جس سے وہ بہت مایوس ہوئے۔
سوریا کمار یادو نے یہ لمحہ اپنے کیریئر کا یادگار ترین قرار دیا اور کہا کہ وہ اسے اپنے خاندان اور شائقین کے ساتھ بانٹنا چاہتے تھے، لیکن یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں این ایف سی سے پیشرفت رپورٹ طلب
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی، جسے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔





