مہمند: ایمرجنسی میں بہترین ہم آہنگی، ریسکیو اور پولیس کی کامیاب مشترکہ کاوشیں

مہمند: مہمند میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر خالق داد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ سے ملاقات کی جہاں دونوں اداروں کے مابین سیکورٹی تعاون اور ایمرجنسی رسپانس کے دوران مربوط حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ریسکیو 1122 کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور بروقت خدمات کو سراہتے ہوئے حادثات میں انسانی جانوں کی حفاظت کو سب سے بڑی خدمت قرار دیا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی گئی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، گرفتار امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پولیس کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 مہمند عوامی خدمت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے مشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمات جاری رکھے گا۔

Scroll to Top