باجوڑ:وزیرمملکت مبارک زیب نے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے

وفاقی وزیر مملکت برائے ضم اضلاع مبارک زیب نے وفاقی حکومت کی جانب سے ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین میں 2 کروڑ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔

مبارک زیب نےسیلاب سے جاں بحق ہونیوالے 10 افراد کے خاندانوں میں فی کس 20 لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ شاہد رفیق گنڈاپور، ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں ، خار بازار کے جنرل سیکرٹری سجاد کاروان اور متاثرہ خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر مملکت مبارک زیب نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہم سے جتنا ہوسکےگا ہم ان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاوضہ انسانی جانوں کا نعم البدل ہرگز نہیں مگر متاثرہ خاندانوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت آپ کیساتھ غم اور دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

Scroll to Top