مجھ سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی،ایمل ولی خان کا ایکس پر پیغام

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان اوروفاقی وزیرمملکت سینیٹر طلال چوہدری کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

دونوں طرف سے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش جاری ہے جس میں ایمل ولی خان کے علاوہ سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی، سابق وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کے بیان کو مسترد کیا تھا۔

اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، محکمہ داخلہ نے ان سے، انکے والد (اسفندیارولی خان) اور خاندان کے دیگر افراد کیلئے فراہم کردہ سیکیورٹی واپس لے لی ہے،اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے ،اعلامیہ جاری

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ عوام کیلئے بولتے رہیں گے اور اب نجی سیکیورٹی کے ہمراہ مزید محفوظ گھومیں گے۔

 

Scroll to Top