پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر، دیوالیہ ہونے کے خدشات کم ہوگئے، بلوم برگ

پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر، دیوالیہ ہونے کے خدشات کم ہوگئے، بلوم برگ

معروف امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرا بہترین مظاہرہ ہے، جس میں صرف ترکیہ پاکستان سے آگے ہے۔

بلوم برگ کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جون 2024 سے ستمبر 2025 کے درمیان پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات میں 2200 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جو کہ ایک بڑی معاشی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بہتری پاکستان کی پائیدار مالی اصلاحات، سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور بہتر معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے برعکس، جنوبی افریقہ، ایل سلواڈور اور دیگر کئی ممالک میں بہتری محدود رہی، جبکہ مصر، نائیجیریا اور ارجنٹائن میں مالی خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

بلوم برگ کے مطابق، پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار بڑھ رہے ہیں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جو مستقبل میں سرمایہ کاری، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور معاشی ترقی کے لیے مثبت علامت ہے۔

Scroll to Top