عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ وقاص کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ، عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران، عمر ایوب کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ مقدمے کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جنہوں نے ریمارکس دیے کہ’’یہ تمام ملزمان ایک بار بھی اس مقدمے میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔‘‘

واضح رہے کہ تینوں رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ سنگجانی جلسے کے دوران مبینہ اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے الزامات کے تحت درج کیا گیا تھا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی ہے، اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ تاریخ سے قبل تینوں رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

Scroll to Top