مردان میں اے این پی کارکنان مشتعل، ایمل ولی کی سکیورٹی واپس لینے پر شدید احتجاج

مردان میں اے این پی کارکنان مشتعل، ایمل ولی کی سکیورٹی واپس لینے پر شدید احتجاج

پاکستان کی سیاسی صورتحال میں ایک بار پھر کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے جہاں اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان کی سکیورٹی واپس لینے کے فیصلے پر پارٹی کارکنان شدید مشتعل ہو گئے۔

مردان کے ضلعی دفتر پر درجنوں مسلح اے این پی کارکنان جمع ہو گئے اور انہوں نے حکومت کی اس حکمت عملی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق مردان کے میئر حمایت مایار نے کارکنان کے سامنے اعلان کیا کہ اب ایمل ولی خان اپنی سکیورٹی خود سنبھالیں گے۔ حمایت مایار نے کہا کہ’’آج پختون اپنے لیڈر کی حفاظت کے لیے نکلے ہیں اور یہ پیغام خاص طور پر شہباز شریف، طلال چوہدری اور مریم نواز کے لیے ہے کہ پختون قوم اپنی قیادت کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔‘‘

کارکنان نے ضلعی دفتر پر شدید نعرے بازی کی اور اپنی قائد کی سیکیورٹی واپس لینے کے فیصلے کو سیاسی دباؤ کا حصہ قرار دیا۔ اس موقع پر حمایت مایار نے کہا کہ اے این پی کارکنان اپنے لیڈر کے دفاع کے لیے ہر صورت تیار ہیں اور حکومت کو اس سلسلے میں اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔

Scroll to Top