وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کے عہدے کیلئے ایسا شخص نامزد کیا گیا جو ایک اشتہاری اور ایک بھگوڑے مراد سعید کا قریبی ساتھی ہے اور دہشت گردوں کے حوالے سے بھی وہ ایک نرم گوشہ رکھتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو اس لیے لایا گیا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل طور پر سپورٹ کیا جائے، پروموٹ کیا جائےاور مکمل سہولت کاری دی جائے اور انہیں خیبرپختونخوا کے اندر فری ہینڈ دیا جائے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ قربانیاں کہاں جائیں گی جو اس ملک و قوم نے دی ہیں،یہ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کی حکومت اور تحریک انصاف کو واضح کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسی اسلام آباد میں بنتی ہے اور بنتی رہے گی اور قطعی اجازت نہیں دیں گے کہ سیکیورٹی پالیسی کابل میں بنے اور دہشت گرد خیبرپختونخوا کے اوپر پوری طرح حاوی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : آج مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟ تفصیلات جانئے
انہوں نے کہاکہ آپ نے بہت نقصان کر دیا اس ملک کا کہ جب آپ نے دہشت گردوں کو لا کر یہاں بسایا۔





