ملک بھر میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، وجہ سامنے آگئی

بین الاقوامی سمندری کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری کیبل کی مرمت کے دوران ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول ترتیب دیا ہے،مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں مسائل پیش آ سکتے ہیں اور صارفین کو اس صورتحال کو سمجھ کر قبول کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کا ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم ختم کرنے کا اعلان، ایک سال تک مفت کیسے حاصل کریں؟

کمپنی نے صارفین سے صبر و تحمل کی درخواست کی ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ اس اثرات کو کم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

Scroll to Top