پاکستان نے افغانستان کو سخت سفارتی وارننگ جاری کر دی

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار تک محدود رہیں اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حدود میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے اور افغان ترجمان کو اپنے کام سے کام رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ  طالبان ترجمان کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات پر بیان بازی سے گریز کریں اور عالمی سفارتی روایات کے مطابق دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہاافغان طالبان کے ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے واضح کیا کہ اسے اپنے داخلی امور پر کسی بیرونی مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں اور دوحہ عمل کے تقاضوں پر عمل درآمد کریں۔

پاکستان نے افغان سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنگیں حل کرنے کا ماہر ہوں، پاکستان اور افغانستان کا معاملہ دیکھوں گا، ٹرمپ

دفتر خارجہ نے کہا کہ طالبان کو بے بنیاد پراپیگنڈے کی بجائے جامع اور نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دینی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top