پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنا اضافہ ہوا؟جانئے

پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنا اضافہ ہوا؟جانئے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،
24 قیراط فی تولہ سونا 1900 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے پر جا پہنچا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 1629 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ کا اثر عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، جہاںفی اونس سونا 19 ڈالر بڑھ کر 4217 ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔

چاندی کی قیمت مستحکم
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا:
– فی تولہ چاندی 5337 روپے
– 10 گرام چاندی 4575 روپے
– عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 52.50 ڈالر پر مستحکم رہی۔

صارفین اور سرمایہ کار محتاط
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی غیر یقینی معاشی صورتحال اور مقامی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا نتیجہ ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدنے کی طرف راغب کیا ہے۔

Scroll to Top